حیدرآباد26نومبر(یواین آئی) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ملک کے شہریوں کو انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ فراہم کرنے کیلئے دستور کو منظور کرنے کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔ اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ان کی عوامی حکومت چاہتی ہے کہ بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی رہنمائی میں فراہم کردہ دستورکے ثمرات تمام شہریوں کو ملیں۔26 نومبر 1949 کو دستورکی منظوری کے فیصلے کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک بن گیا۔ چیف منسٹر نے نہ صرف دستورکے بانیوں کو یاد کیا جنہوں نے یوم دستورپر ملک کو مضبوط بنایا بلکہ تمام سے خواہش کی کہ وہ آئینی اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے ان عظیم شخصیات کے عزائم کی تکمیل کے لئے مسلسل کام کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا آئین وہ ستون ہے جو سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے ۔و ہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے ایک مستقل تحریک ہے ۔