یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلہ میں جمعرات کو اختیاری تعطیل

   

حیدرآباد11اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شہادت حضرت سیدنا علیؓ کے ضمن میں 13 اپریل جمعرات کو اختیاری تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او آر ٹی 535 آج جاری کیا ۔ جی او میں اختیاری تعطیل کو 11 اپریل کی بجائے 13 اپریل کو دینے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ہر سال یوم شہادت حضرت سیدنا علیؓ کو اختیاری تعطیل دی جاتی ہے ۔ اسی دوران شیعہ برادری نے چیف منسٹر کی دعوت افطار کی تاریخ تبدیل کرنے حکومت سے نمائندگی کی ہے ۔ چیف منسٹر کی دعوت افطار چہارشنبہ 12 ا پریل کو لال بہادر اسٹیڈیم میں مقرر ہے۔ر