یوپی: قانون کی حکمرانی یا خوف کا راج ؟

   

مکانوں پر سرخ نشان سے لوگ خوفزدہ
لکھنو: اترپردیش کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) نے بہرائچ میں لگ بھگ دو درجن مکانات کو سرخ نشان لگایا۔ ان میں اہم ملزم سرفراز اور دیگر کے مکانات شامل ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگ رام گوپال مشرا کے قتل میں ملوث ہیں۔ بہرائچ پولیس تاحال 52 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ بہرائچ کے مہاراج گنج میں 13 اکتوبر کے فرقہ وارانہ تشدد کے لگ بھگ ایک ہفتہ بعد مکانات پر ریڈ مارک کیا گیا۔ مقامی لوگوں اور خاص طورپر ان لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جن کے مکانات پر سرخ نشان لگایا گیا۔کئی شہری ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں ان کے مکانات منہدم نہ کردیئے جائیں۔