یوکرین میں جیت ہمارے ہاتھسے نکل رہی ہے: سابق وزراء

   

واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اور سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہیکہ یوکرین میں جیت ہمارے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔ سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈو لیزا رائس اور سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے روس یوکرین جنگ میں امریکہ کی متوقع ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کی معیشت اور فوج تقریبا ختم ہوچکی ہے اور وہ اب مکمل طور پر مغرب پر انحصار کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈرامائی تبدیلی سے قطع نظر اس جیت کے امکانات ختم ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب اسی حوالے سے امریکی سفارتکار اور پینٹاگان کے سابق سربراہ نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا ہیکہ یوکرین کی معیشت تباہی کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال ایسے ہی برقرار رہی تو پھر مغرب کی جانب سے یوکرین صدر ولادیمیر زیلینسکی کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کیلئے دباو ڈالا جائے گا۔