تل ابیب۔ 3 جولائی (ایجنسیز) اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم یش دین نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں اسرائیلی آبادکاروں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں دیر دبوان میں ایک فلسطینی گھر کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس وقت گھر کے اندر ایک خاندان بھی موجود تھا۔تنظیم کے مطابق یہ سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو تقریباً دو ہفتے قبل ریکارڈ کی گئی تھی۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آبادکاروں نے گھر میں آگ لگانے کا عمل اس وقت بھی جاری رکھا جب انہیں معلوم ہو گیا کہ گھر کے اندر افراد موجود ہیں۔