۔ 47 دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

   

نئی دہلی : مسلسل 47 روز تک بدستور برقرار رہنے کے بعد اتوار کے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت مسلسل 16 ویں روز بھی مستحکم رہی۔ملک کی سب سے بڑی آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 14 پیسے اضافے کے ساتھ 80.57 روپے فی لیٹر ہوگئی ، یہ 26 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔ کولکاتہ ، ممبئی اور چینائی میں بھی اس کی قیمت 12 پیسے اضافے سے بالترتیب 82.17 روپے ، 87.31 روپے اور 83.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔