۔31 مارچ سے قبل ٹریڈ لائسنس کی تجدید کروانے ٹریڈرس

   

کو جی ایچ ایم سی کا مشورہ ، اس کے بعد جرمانہ ہوگا
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) نے تمام تاجرین سے خواہش کی کہ وہ 31 مارچ سے قبل ان کے ٹریڈ لائسنس کی تجدید کروالیں ۔ اس کے بعد اگر یکم اپریل اور 30 مئی کے درمیان لائسنس کی تجدید کروانے پر لائسنس فیس کا 25 فیصد بطور جرمانہ عائد ہوگا ۔ 31 مئی کے بعد لائسنس کی تجدید کروانے والوں پر فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے کہا کہ اگر کسی کاروبار کو لائسنس حاصل کیے بغیر انجام دینے کا پتہ چلے تو ایسی صورت میں 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے بعد ٹریڈر کی جانب سے فریش لائسنس حاصل کرنے تک ہر ماہ دس فیصد جرمانہ کیا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی نے تمام ٹریڈرس سے خواہش کی کہ کسی بھی ای سیوا سنٹر پر ایک ’ پرویژنل ٹریڈ لائسنس سرٹیفیکٹ ‘ حاصل کرنے کے لیے آن لائن ادائیگی کرتے ہوئے لائسنس حاصل کرلیں ۔۔