Tuesday , September 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔26 مئی (راست) ڈاکٹر محمد فصیح الحسن عمر 56 سال جونیر لیکچرر فزکس گورنمنٹ جونیر کالج نرمیٹہ (ورنگل) کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 مئی کو بعد نماز جمعہ مسجد قباء، فرح کالونی سعیدآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل مسجد اُجالے شاہؒ عمل میں آئے گی۔ وہ جناب محمد ابوالحسن مرحوم کے فرزند اور جناب محمد قاسم علی کے داماد تھے۔ تفصیلات فون نمبر 9700829202 یا 9704113238 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰  جناب محمد عبدالحمید قریشی (جالنہ) ولد جناب محمد عبدالقادر قریشی (جالنہ) عرف بابو میاں ساکن نیو بھوئی گوڑہ سکندرآباد کا آج بعمر 55 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین روضۃ الاصفیہ  قبرستان متصل درگاہ صوفی صاحبؒ، ٹینک بنڈ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9346839414 یا 8978604129 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰  جناب شیخ احمد موظف آر ٹی سی فلک نما ولد جناب شیخ محمد مرحوم ساکن مدینہ کالونی جہاں نما کا مختصر علالت کے بعد آج رات بعمر 60 سال انتقال ہوگیا۔ نماز ِ جنازہ مسجد خلفائے راشدین ، مدینہ کالونی میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین تکیہ گلاب شاہؒ واقع چشمہ بی بی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم ، جناب فیض محمد اصغر سینئر جرنلسٹ کے حقیقی بھائی تھے۔ مزید تفصیلات 9440878666 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT