کرغستان کے واٹر فال میں آندھرا پردیش کا طالب علم فوت

   

حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ میڈیکل اسٹوڈنٹ کرغستان میں واٹر فال میں غرقاب ہوکر فوت ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق داسری چندو جو انکا پلی ضلع کے مدوگو موضع سے تعلق رکھتا ہے چند ماہ قبل ہی کرغستان روانہ ہوا تھا تاکہ ایم بی بی ایس کی تکمیل کرے۔ افراد خاندان کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے امتحانات کی تکمیل کے بعد طلباء کو تفریح کیلئے واٹر فال لیجایا گیا تھا۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے پانچ طلباء واٹر فال میں اُترے لیکن داسری چندو پھنس کر فوت ہوگیا۔ انکا پلی کے رکن پارلیمنٹ ستیہ وتی نے مرکزی وزیر کشن ریڈی کو اطلاع دی جنہوں کرغستان میں ہندوستانی سفارتخانہ کے حکام سے بات چیت کرتے ہوئے چندو کی نعش آندھرا پردیش منتقلی کے اقدامات کی ہدایت دی۔1