Thursday , August 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/12ستمبر، ( سیاست نیوز) حج کمیٹی سے روانہ ہوئے ایک عازم حج کا رات دیر گئے مکہ میں قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ بودھن کے 63سالہ شیخ احمد علی شریک حیات حبیبہ بیگم کے ہمراہ 8ستمبر کو روانہ ہوئے تھے۔ رات دیر گئے قلب پر حملہ کے سبب اپنے روم پر انتقال کرگئے۔ آج بعد نماز ظہر مکہ مکرمہ میں تدفین عمل میں آئی۔ جدہ میں مقیم رشتہ داروں نے تدفین کے انتظامات میں حصہ لیا۔ حج کمیٹی ان کی شریک حیات کیلئے محرم کا انتظام کررہی ہے تاکہ وہ فریضہ حج کی تکمیل کرسکیں۔ ان کے بچوں سے ربط قائم کیا گیا تاہم کسی کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے لہذا کوشش کی جارہی ہے کہ جدہ میں مقیم ان کے بھائی یا بھانجے کو محرم کی حیثیت سے حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ حبیبہ بیگم فریضہ حج کی تکمیل کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT