Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوئی کا قتل

برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوئی کا قتل

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیو ) بہن کو مسلسل ہراساں کرنے والے بہنوئی کو برادر نسبتی نے بہادرپورہ کشن باغ میں آج شام  قتل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب 35 سالہ سید چاند ساکن بہادرپورہ جو کئی سرقہ کے وارداتوں میں ملوث ہیں اور اسے حال ہی میں مشیرآباد پولیس نے گرفتار کیا تھا اکثر اپنی بیوی کو مبینہ طور پر ہراساں کیا کرتا تھا ۔ بہنوئی کے ظلم و زیادتی سے عاجز آکر شیخ غوث اور شیخ طاہر نے اپنے دو ساتھیوں شبیر اور عادل کی مدد سے کشن باغ علاقہ میں موجود سید چاند پر اچانک لاٹھیوں سے حملہ کردیا ۔ اس حملے میں چاند برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کے قتل کے بعد علاقہ کشن باغ ، پون لاری پارکنگ اڈہ کے قریب سنسنی پھیل گئی اور ٹریفک بھی متاثر ہوگئی ۔ بہادرپورہ پولیس کی ٹیم نے مقام واردات پہونچکر سید چاند کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT