Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی تقاریب

قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی تقاریب

چیف سیکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا
حیدرآباد۔ 11 اگست (آئی این این) چیف سیکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے آج تاریخی گولکنڈہ پر 15 اگست کے سلسلے میں یوم آزادی تقاریب انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کرتے ہوئے سخت ترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرکاری تقریب میں وزراء ، منتخبہ نمائندے، مجاہدین آزادی اور عوام شریک ہوں گے، لہذا سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ عوام کو کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئے۔ چیف سیکریٹری نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو گشتی بیت الخلاء اور کچرے دان کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کسی خلل کے بغیر برقی سربراہی کے علاوہ پینے کے پانی اور ایمبولینس کا بھی انتظام کیا جائے۔ اس سال تقریباً 5,000 پاس جاری کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT