Saturday , October 21 2017
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

جلسہ غوث اعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : اتحاد سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ غوث اعظم دستگیرؒ 11 ربیع الثانی کو بعد نماز عشاء اردو مسکن خلوت میں بصدارت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری جانشین حضرت کامل و معتمد صدر مجلس علماء دکن ، زیر قیادت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین سلطان الواعظین و صدر اتحاد سوسائٹی منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی ممتاز علماء و مشائخ شرکت کرینگے ۔ جلسہ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ،مقامی و بیرونی مقررین کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔۔

سیرت النبیؐ پر جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد راشدین آدتیہ نگر جدید حفیظ پیٹ جلسہ عام بعنوان سیرت النبیؐ و اصلاح معاشرہ 16 جنوری کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا احمد عبید الرحمن ، مولانا محمد عبدالقوی ، مولانا مفتی عامر حنیف ، مولانا سرور حامد کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی عقب قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری کی زیر نگرانی منعقد شدنی محفل درس قرآن مجید و تفسیر سے خطاب کریں گے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ محمد منصور احمد تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ محمد یحییٰ سعید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر k/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

تحریک اسلامی کے اجتماعات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات 15 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد شہزادی بیگم ملک پیٹ اور مسجد بلال بھولکپور مشیر آباد میں منعقد ہوں گے ۔ اجتماعات کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی کے اصلاحی خطابات ہوں گے ۔۔

 
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : جامع مسجد سنجیوا ریڈی نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی سیول سرجن کا خطاب ’ امت مسلمہ کی ذمہ داری ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

 

عرس شریف
حضرت سید محمد حنیف معینی چشتی  ؒ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : سلسلہ چشت کے بزرگ صاحبزادہ حضرت میاں سید محمد حنیف معینی چشتیؒ کا 63 واں عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب عقیدت و احترام کے ساتھ 16 تا 18 جنوری درگاہ شریف واقع احاطہ خطہ صالحین نامپلی میں صاحبزادہ حضرت میاں سید محمد فضل المتین معینی چشتی گدی نشین بارگاہ عالیہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف و جانشین حضرت ممدوحؒ کی راست نگرانی و سرپرستی میں منعقد ہوگا ۔ 16 جنوری بعد نماز عصر غسل مبارک بعد مغرب جلوس صندل اور بعد عشاء پیشکشی صندل و غلاف مبارک بعد ازاں محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 17 جنوری کو صبح 9 تا 10 بجے ختم قرآن پاک ، مجلس سماع ، قل و فاتحہ اور تقسیم تبرک ہوگا ۔ 18 جنوری کو چراغاں ہوگا ۔ عرس شریف میں تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹرا ، دہلی ، مدھیہ پردیش ، راجستھان اور مغربی بنگال سے مریدین و معتقدین شرکت کریں گے ۔ حضرت سید محمد فضل المتین معینی چشتی سے خانقاہ معینیہ ، چشتیہ نزد جانسن گرامر اسکول سکندرآباد پر ملاقات کرسکتے ہیں یا سیل نمبر 9866426918 پر ربط کریں ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT