Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / میزورم میں زلزلے کے جھٹکے

میزورم میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی 19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) میزورم کے لنگلی خطے میں آج پچھلے پہر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح تین بج کر دو منٹ پر آیا. زلزلے کی شدت کا اندازہ ریختر پیمانے پر 3.5 لگایا گیا.۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز 22.9 ڈگری شمالی عرض بلد اور 92.5 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کے نیچے 147 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا.

ایرفورس طیارہ کو ہنگامی حالت میں اتاردیا گیا
نئی دہلی، 19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کے 17۔MI ہیلی کاپٹر کو اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے ہیلی پیڈ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد نیچے اتارنا پڑا۔ فضائیہ کے ترجمان نے یو این آئی کو بتایا عملہ کے تمام افراد اور مسافر محفوظ ہیں ۔کسی عام شہری یا سول املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔فوجی عملہ بشمول 12 گریناڈئرز کے افسران بدری ناتھ اور مانا درہ کے درمیان گھتسولی ہیلی پیڈ میں انٹرویلی تحریک میں حصہ لے رہے تھے جب ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے جہاز اتارنے کا فیصلہ کیا ۔ پرواز بھرنے میں اسے نیچے اتارنے کی کوشش میں ہیلی کاپٹر الٹ گیا ۔حادثہ کا سبب طے کرنے کے لئے عدالتی جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT