انتقال

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج وزوار جناب سید صفدر حسین رضوی اسسٹنٹ ڈیویژنل فائر آفیسر ابن مولوی سید مہدی حسین رضوی کا مختصر علالت کے بعد کل رات بعمر 95 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین قبرستان دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دلدار حسین ، احمد حسین ، اکبر حسین کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 17 اکٹوبر اتوار 4 بجے عصر مسجد نور الامراء نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799634707 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ارشد حسین ترمذی موظف ملازم محکمہ صحت ضلع نلگنڈہ ولد مولانا سید شریف حسین ترمذی سابق ناظم مجلس علمیہ متحدہ آندھرا پردیش مرحوم کا بعمر 86 برس چہارشنبہ 13 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سرائے نلگنڈہ میں جمعرات 14 اکٹوبر کو بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قبرستان عیدگاہ نلگنڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں فرزند جناب سید امجد حسین ترمذی کے علاوہ 2 دختران شامل ہیں ۔ مولانا انور ترمذی مرحوم ، سابق خطیب جامع مسجد مشیرآباد کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347627110 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا عظمت اللہ بیگ کی اہلیہ محترمہ شفیق سلطانہ کا بعمر 60 سال ہارٹ اٹیک سے آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدی مرکز لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت بغدادی صاحب قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9246530389 پر ربط کریں ۔۔