حضورﷺ کو معراج جسمانی ہوئی

   

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی ؟
بہ صورت مسئول اولیٰ خرق والتیام (یعنی آسمانوں کے پھٹنے اور ملنے) کو محال سمجھنے والا شخص جو جسمانی معراج کو محال سمجھے اس کے متعلق کیا حکم ہے ؟ اور معراج میں آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو رؤیتِ خداوند آنکھ سے ہوئی یا دل سے ؟ بینوا تؤجروا
جواب: نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کو جسمانی معراج ہوئی تھی، اور یہی اہل سنت کا عقیدہ ہے، جو شخص اس سے انکار کرے وہ بدعتی ہے۔ خرق والتیام کا محال ہونا فلاسفہ کا مذہب ہے جو اسلام کے مخالف ہے۔ شرح عقائد نسفی۔ معراج میں رؤیت الٰہی آپ کو آنکھ سے ہوئی یا دل سے اس میں علماء کا اختلاف ہے، بعض آنکھ سے دیکھنے کے قائل ہیں اور بعض دل سے، ہر ایک فریق نے جن احادیث سے استدلال کیا ہے وہ درج ہیں : تفسیر درمنثور جلد ۶ صفحہ۱۲۴ تفسیر سورہ والنجم