مذہبی خبریں

   

دونوں شہروں میں کل جلسہ ہائے شب برات
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( راست ) : جامع مسجد برکت ولا روڈ نمبر 7 بنجارہ ہلز کے زیر اہتمام 18 مارچ جمعہ کو بعد نماز عشاء ( 9-15 بجے ) مرکزی جلسہ شب برات منعقد ہوگا ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری اور مولانا شیخ درویش محی الدین خالد قادری مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آعاز حافظ شیخ خواجہ محی الدین محمود قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ طلبہ مدرسہ آصفیہ نعتیہ کلام پیش کریں گے اور یسین شریف کی 3 مرتبہ تلاوت کریں گے ۔ امام صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ جامع مسجد عالیہ ، گن فاونڈری میں بموقع شب برات 18 مارچ کو نماز عشاء 8-45 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء مفتی محمد عرفان قاسمی فضائل شب برات بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں نماز عشاء 18 مارچ کو 9-15 بجے ہوگی ۔ بعد نماز مغرب تین مرتبہ سورہ یسین شریف کی تلاوت کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ قرات کلام پاک مولانا حافظ سید عاصم نقشبندی نعت شریف قاری محمد اسد اللہ شریف پیش کریں گے جب کہ بیان مولانا افتخار الدین قادری کا ہوگا ۔ صلوۃ التسبیح 2 بجے اور صلوۃ التہجد 2-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ کلیتہ البنین مغل پورہ میں جلسہ شب برات 18 مارچ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ ڈاکٹر یوسف الدین بغدادی ، مولانا شمس الدین فاروقی ، مولانا خضر پاشاہ قادری ، مفتی شیخ عابد ، حافظ محمد مصعب پاشاہ دانش مخاطب کریں گے ۔ سورہ یسین کی تلاوت ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد محمدیہ تارا کا میدان حسینی علم میں جلسہ شب برات 18 مارچ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا سید مظہر مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد عائشہ احمد شمسی تاڑبن میں جلسہ شب برات 18 مارچ جمعہ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مفتی عبدالواسع احمد صوفی مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد نوری محمدی وقار نگر بیگم پیٹ میں جلسہ شب برات 18 مارچ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ، مولانا خضر پاشاہ قادری مخاطب کرینگے ۔ ۔
٭٭ جامع مسجد درگاہ حضرت امر اللہ شاہ ؒ مغل پورہ میں 18 مارچ کو نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی بعد 3 مرتبہ یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔ مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی صدارت کریں گے ۔ مولانا فصیح الدین نظامی ، مولانا شاہ محمد تقی الدین ، سید شاہ طالب حسین رصوی جعفر بابا کا بیان ہوگا ۔۔
٭٭ جامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں جلسہ شب برات 18 مارچ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مفتی محمد مستان علی قادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مولانا معین الازھری ، مولانا مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا محمد عمران ، مولوی غلام ربانی مخاطب کریں گے ۔
٭٭ مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ ملک پیٹ میں نماز عشاء 9.15 بجے شب مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی آصف عمران قادری کا بیان ہوگا ۔ بیان کے بعد جماعت محمدیہ ملک پیٹ پلٹن کی جانب سے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا جائے گا ۔ بعد بردہ شریف ذکر کی محفل ہوگی
٭٭ خانقاہ شمس العارفین جلسہ سب برات 18 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ حافظ سید محمد عبدالصمد شرفی مخاطب کریں گے ۔ قبل جلسہ تین سورہ یسین کی تلاوت ہوگی ۔
٭٭ مسجد بلند کوکا کی ٹٹی میں جلسہ سب برات 18 مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب مقرر ہے۔ حافظ محمد عبدالصمد شرفی ، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق شرفی مخاطب کریں گے ۔ قبل جلسہ تین سورہ یسین کی تلاوت ہوگی ۔
٭٭ پنی پورہ میں جلسہ شب برات 18 مارچ بروز ْمعہ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ سید محمد عبدالصمد شرفی ، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق شرفی مخاطب کریں گے ۔ قبل جلسہ تین سورہ یسین کی تلاوت ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں بتاریخ 18 مارچ بعد نماز عشاء بروز جمعہ یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔ مولانا محمد مصطفی شریف سابق صدر ڈائرکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی صدر شعبہ عربی کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ مولانا ڈاکٹر ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی مرکزئ مجلس فیضان ملتانیہ 18 مارچ کو 9.30 بجے جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی ٹولی چوکی ہفت گنبد روڈ اور ٹھیک 11 بجے شب جامع مسجد مصطفی مغل نگر کاروان روڈ میں بعنوان ’’ نیکیوں کو ضائع کرنے والے اعمال ‘‘ خطاب عام ہوگا ۔ علاوہ ازیں مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی اور مولانا شیخ نعمان احمد القادری الملتانی کے مواعظ حسنہ ہوں گے ۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین بادشاہ زرین کلاہ نور خاں بازار میں 18 مارچ کو بعد نماز عشاء (جماعت 9 بجے ) زیر نگرانی مولانا محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جلسہ شب برات منعقد ہوگا ۔۔

عرس حضرت بابا شرف الدین سہروردیؒ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردیؒ کے تقاریب عرس 16 تا 22 شعبان احاطہ درگاہ پہاڑی شریف میں مقرر ہے ۔ 16 شعبان کو 12 بجے شب مزار شریف کو غسل انجام دی جائے گی اور اسی وقت بالا پور میں چھلہ مبارک سے جلوس صندل مبارک برآمد ہو کر کتہ پیٹ شاہین نگر سے ہوتا جل پلی درگاہ حضرت سیدنا شکر شاہ ولیؒ پر قبل نماز فجر پہنچے گا ۔ بعد نماز فجر بارگاہ پہاڑی شریف پہنچے گا ۔ 17 شعبان کی صبح مراسم صندل مالی و تبدیلی غلاف مبارک ہوگا ۔ 19 شعبان کو پنجہ شاہ سے نظامس ٹرسٹ کی جانب سے بعد عشاء قدیم صندل نکل کر چارمینار ، شاہین نگر سے ہوتا ہوا 20 شعبان کو صبح درگاہ پہاڑی شریف پہونچے گا ۔ 20 شعبان کی شب میں محفل چراغاں ہوں گے ۔ 22 شعبان کو 11 بجے دن محفل قل سے اختتام ہوگا ۔ الحاج پیرزادہ سید فرید الدین سہروردی قادری کی سرکردگی میں عرس کے انتظامات کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔

بارگاہ حضرات یوسفین لوح و قلم کانفرنس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( راست ) : لوح و قلم کانفرنس شب برات کے موقع پر بارگاہ حضرات یوسفینؒ میں بعد نماز عشاء 18 مارچ کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ زیر سرپرستی مولانا سید قبول بادشاہ شطاری زیر نگرانی مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ کانفرنس کا آغاز مولانا سید حبیب شاہ قادری امام درگاہ یوسفین شیخ سعدی کے کلام پاک سے ہوگا ۔ مفتی ذاکر نوری قادری ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری ، مولانا مظفر حسین قادری ، مولانا مہتاب چشتی کربلائی ، مولانا صوفی یوسف علی چشتی قادری صوفی ارشد ابوالعلائی ، مولانا حافظ فاروق عزیز باسط نظامی ، مولانا صوفی عبدالقادر ثانی ، مولانا قاضی سراج الدین رضوی ، مولانا قاضی عبدالرزاق نقشبندی ، مولانا حافظ عبدالصمد نظامی ، مولانا حافظ ظہیر احمد نظامی ، مولانا محمد جہانگیر علی چشتی ، جناب خواجہ معین الدین ، جناب رحیم اللہ خاں نیازی ، جناب خواجہ بدر الدین کے علاوہ علماء مشائخ مخاطب کریں گے ۔۔

مولانا ڈاکٹر سید حمید الدین شرفی اور مولانا سید عارف الدین جیلانی کی جدائی اہل طریقت کا عظیم نقصان : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطن ؒ چشتی چمن و سابق صدر نشین درگاہ کمیٹی حضور خواجہ اعظم غریب نواز ؒ اجمیر شریف نے حیدرآباد کی دو ممتاز روحانی شخصیتوں ڈاکٹر مولانا سید حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سیف الدین شرفی ؒ ( شرفی چمن ) اور حضرت سید نور اللہ شاہ نوریؒ ( بندلہ گوڑہ ) کے جانشین مولانا سید محمد عارف الدین جیلانی کے انتقال پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے خانوادہ سلسلہ شرفیہ اور خانوادہ طریقت نوریہ کو موسومہ اپنے ایک تعزیتی پیام میں ان دونوں روحانی شخصیتوں کی جدائی کو اہل طریقت کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرزمین دکن پر اللہ والوں کے گھرانوں میں اللہ نے اپنے حبیب حضور ﷺ کے وسیلے سے اولیاء اللہ کی مقدس تعلیمات کو بندگان الہٰی تک پہنچانے کے لیے مولانا حمید الدین شرفی اور مولانا عارف جیلانی کو ایک طویل عرصے تک خدمت کا موقع عطا فرمایا ۔ مولانا پیر نقشبندی نے ان دونوں روحانی شخصیتوں کی مغفرت کے لیے بارگاہ خداوندی میں دعا کرتے ہوئے ان دونوں کے جانشینوں سے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ اپنے بزرگوں کے اس مقدس روحانی مشن کو حسب روایت جاری رکھیں گے تاکہ آنے والی نسلیں ان اللہ والوں کے پیام سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہوں ۔ آمین ۔۔