ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان :بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ہو سکتا ہے ۔بائیڈن نے جمعرات کو واشنگٹن ،ڈی سی میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران ایان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج بھی پوری ریاست میں گھوم رہا ہے اور یہ ایک خطرناک طوفان ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اعداد و شمار واضح نہیں ہیں کہ جان و مال کا کتنا نقصان ہوسکتا ہے ۔