راہول کا اسٹوڈنٹس سے تبادلہ خیال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں

,

   

چینائی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی کا یہاں ایک ویمنس کالج کی اسٹوڈنٹس کے ساتھ تبادلہ خیال انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تعریف میں نہیں آتا، حالانکہ ای سی نے اُن کی تقریر کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ ٹاملناڈو کے چیف الکٹورل آفیسر (سی ای او) ستیہ براتا سابو نے کہا کہ مقامی انتخابی عہدے داروں نے رپورٹ دی ہے کہ رواں ماہ اسٹیلا میریس کالج فار ویمن کی جانب سے اس ایونٹ کی میزبانی کیلئے حاصل کردہ اجازت نامہ کی شرائط کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الکٹورل آفیسر (ڈی ای او) نے انھیں مطلع کیا کہ راہول گاندھی کے ایونٹ کیلئے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔ اس لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔تاہم سابو نے راہول کی تقریر کے بارے میں ’’مزید اطلاع‘‘ چاہی ہے۔