سابق مرکزی وزیر ارون شوری علیل

,

   

ممبئی، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سابق لیڈر اور مرکزی وزیر ارون شوری کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں پونے کے روبی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔ ہاسپٹل کے ذرائع کے مطابق 78سالہ سابق وزیر اتوار کی شب دیر گئے بے ہوش ہوگئے اور جس کے بعد انہیں ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ارون شوری کی سبھی ضروری طبی جانچ کر لی گئی ہیں اور ان کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے ، فی الحال وہ ہوش میں ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔