سالگرہ تقریب منانے تیراکی ، تین طلبہ غرقاب

   

حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) سالگرہ تقریب منانے کیلئے تالاب میں تیراکی کرنا تین طلبہ کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ جو ساتھیوں کی سالگرہ تقریب منانے کیلئے موج مستی کر رہے تھے کہ اس دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا اور تالاب میں تین طلبہ غرقاب ہوگئے ۔ شہر کے نواحی علاقہ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق چریال موضع میں واقع ایک تالاب میں تین طالب علم ہری ہرن اور بالاجی غرقاب ہوگئے ۔ جملہ 9 طالب علم اپنے ساتھیوں کی سالگرہ تقریب منانے چریال پہونچے تھے ۔ پولیس کے مطابق ہری ہرن اور عاد کی سالگرہ تقریب تھی ۔ موج مستی کرنے کے بعد ان ساتھیوں نے تیراکی کافیصلہ کیا اور جیسے ہی تالاب میں چھلانگ لگائی تینوں غرقاب ہوگئے ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع