شہر میں ’ہاؤز آف فرانس‘ قائم ہوگا

   

حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (سیاست نیوز) ہندوستان میں سفارتخانہ فرانس کی جانب سے حیدرآباد میں ایک ’ہاؤز آف فرانس‘ قائم کیا جائیگا تاکہ ویزا سرویسیس اور دیگر خدمات میں سہولت و آسانی ہو۔ ہندوستان میں فرانس کے سفیر یمانیول لینیئن اور بنگلورو میں فرانس کے قونصلیٹ جنرل ٹی برتھیلاٹ کے ساتھ وزیر آئی ٹی کے ٹی راماراؤ کی جمعرات کو ملاقات کے نتیجہ میں یہ اقدام ہوگا۔ ہندوستان میں فرانس کے چار قونصلیٹ جنرل آفسیس بنگلورو، ممبئی، کولکتہ اور پڈوچیری میں ہیں۔