لا38لا کھ سے زائد بیرونی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار

   

شمس آباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 38 لاکھ روپئے سے زائد بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد احمد علی بیگ ساکن حیدرآباد آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں شمس آباد ایرپورٹ سے فلائی دبئی 6E-1405 کے ذریعہ دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا کہ ایرپورٹ میں XBIS مشین میں مشکوک اشیاء نظر آنے پر لگیج کی تلاشی لینے پر یو اے ای درہم 1175 ، عمانی ریال 1500 ، سعودی ریال 190200 جن کی مالیت ہندوستانی کرنسی میں 38 لاکھ 73 ہزار 787 روپئے بتائی گئی ۔ محمد احمد علی بیگ کو اور بیرونی کرنسی کو کسٹمس عہدیداروں کے حوالہ کیا گیا ۔ کسٹمس عہدیداروں نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔