معشوقہ کی خودکشی کے بعد عاشق کی خود کشی

   

حیدرآباد۔ 13فروری (یو این آئی) معشوقہ کی خودکشی کے چند گھنٹوں بعد ہی عاشق نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔نہرو نگر کا 23سالہ وینکٹیش اور گوپالاپٹنم کی 19سالہ لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ ان کے والدین نے ان کی شادی سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکی نے وینکٹیش کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خودکشی کررہی ہے تاہم وینکٹیش نے اس کی بہن کو اس بات کی اطلاع دی تاہم تب تک کافی دیرہوچکی تھی اور اس کی معشوقہ نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔اس بات کی اطلاع پر وینکٹیش کافی مایوس ہوگیا۔اسی مایوسی کے عالم میں اس نے اپنے بھائی کو طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی خودکشی کررہا ہے ،یہ کہہ کر وہ گھر سے روانہ ہوگیا۔اس کوکافی تلاش کیاگیا تاہم اس کا کہیں بھی کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔اس کاسل فون بھی بند آرہا تھا۔کافی تلاش کے بعد اس کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔