میں وائیٹ ہاؤس چھوڑنے تیار ہوں بشرطیکہ …

,

   

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نومنتخب صدر جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکہ کا اگلا صدر قراد دے دیا جاتا ہے تو وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے۔صدر ٹرمپ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں شکست ماننے سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شکست تسلیم کرنا ’مشکل‘ ہو گا۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق غیر مصدقہ دعوے بھی کیے ہیں۔جو بائیڈن کو اس وقت صدر ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق الیکٹورل کالج میں جو بائیڈن کے 306 ووٹوں کے مقابلے میں ٹرمپ کو صرف 232 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔