چین اورپاکستان بھارت کے خلاف اکٹھا ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی

,

   

راہول نے کہاکہ دونوں چین او رپاکستان کی نہ صرف فوج بلکہ معیشت بھی ایک ساتھ کام کررہی ہے
نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران سابق فوجیوں سے بات کرتے ہوئے دعوی کیاکہ چین او رپاکستان ایک ساتھ ملکر ہندوستان کے خلاف جنگ لڑنے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز جاری کردہ یوٹیوب میں ہونے والی بات چیت کے مطابق گاندھی نے کہاکہ ہندوستان اب انتہائی کمزور ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ملک کے دشمن چین اورپاکستان ہیں اور ان کو الگ رکھنے کی پالیسی ہے۔راہول نے کہاکہ دونوں چین او رپاکستان کی نہ صرف فوج بلکہ معیشت بھی ایک ساتھ کام کررہی ہے۔

گاندھی نے کہاکہ وہ نہ صرف فوج کا احترام کرتے ہیں بلکہ ان سے محبت اور رغبت بھی ہے۔

اروناچل پردیش کے نارتھ ایسٹ توانگ میں 35کیلومیٹر کے فاصلے پر یانگتاسی میں ایل اے سی پر ہندوستانی اور چین پی ایل اے دستوں کے درمیان میں ہوئے مدبھیڑ کے پیش نظر راہول نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

ذرائع کے بموجب اس مدبھیڑ میں ہندوستان او رچین کے بعض سپاہی زخمی ہوئے اور چھ زخمی سپاہیوں کو گوہاٹی کے فوجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیاہے۔ تاہم اس میں کوئی سنگین زخمی نہیں ہوا ہے اورنہ ہی کوئی ہلاکت پیش ائی ہے۔