ہاٹ اینڈ اسپائسی ریشمی کباب رولز

   

اجزا:چکن کا قیمہ آدھا کلو،گرم مسالہ ایک چمچ ،بھنا اور پسا زیرہ ایک چمچ ،پسی ہری مرچ ایک چمچ نمک ایک چمچ ،کْٹی لال مرچ ایک چمچ ،ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ ،کارن فلور ایک چمچ ،سفید مرچ آدھا چمچ ،پسا کھوپرا تین چمچ ،تیل دو کھانے کے چمچ ،چھلے اور پسے بادام دو چمچ ،بھنا اور کْٹا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ۔
چٹنی کیلئے :دہی ایک کپ ،پسی ہری مرچ ایک چمچ ،چاٹ مسالہ ایک چمچ ،پسی لال مرچ آدھا چمچ ،نمک ایک چوتھائی چمچ،
پراٹھے کیلئے:میدہ ڈھائی کپ ،تیل ایک کھانے کا چمچ ،نمک آدھا چمچ ،پانی گوندھنے کیلئے
پیسٹ بنانے کیلئے :انڈے کی سفیدی ایک عدد ،پگھلا ہوا تیل دو چمچ ،میدہ دو چمچ
ترکیب:چکن کے قیمے کو چھلے اور پسے بادام، پسا کھوپرا، گرم مسالہ، بھنا اور پسا زیرہ، کْٹی لال مرچ، سفید مرچ، نمک، بھنا اور کْٹا دھنیا، پسی ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گھی اور کارن فلور سے میرینیٹ کریں۔اب انہیں اچھی طرح مکس کر کے اسکیورز پر لگائیں۔پھر انھیں ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیس منٹ باربی کیو یا بیک کر لیں۔آخر میں کوئلے کا دَم دے کر پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔