محبوبہ مفتی نے شیو لنگ کا جل ابھیشیک کیا

   

نئی دہلی: جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک مندر میں شیولنگ کو پانی چڑھایا ہے یعنی جل ابھیشیک کیا۔ محبوبہ مفتی ضلع پونچھ کے دورے پر تھیں اور انہوں نے نواگرہ مندر میں شیو لنگ پر پانی چڑھایا۔انہوں نے اس مندر کے ہر حصے کا دورہ کیا اور وہاں یشپال شرما کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔محبوبہ مفتی نے جس نواگرہ مندر کا دورہ کیا وہ پی ڈی پی کے سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے تعمیر کیا تھا۔ مندر کے اندر یشپال شرما کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔دوسری طرف بی جے پی نے محبوبہ مفتی کو جل ابھیشیک کرنے پر نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی نے محبوبہ مفتی کے اس قدم کو نوٹنکی قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان رنویر سنگھ نے کہا کہ یہ پی ڈی پی سربراہ کی محض ایک چال ہے۔ انہوں نے کہا، “2008 میں، محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی نے امرناتھ جی شرائن بورڈ کو زمین الاٹ کرنے کی مخالفت کی تھی۔ محبوبہ مفتی کی پارٹی نے یاتریوں کے لیے جھونپڑیوں کی تعمیر کیلئے شرائن بورڈ کو زمین کی عارضی منتقلی کی اجازت نہیں دی۔