آئی پی ایل : حیدرآباد کی زبردست کامیابی، پلے آف کی امید برقرار

   

دبئی : آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد نے آج دہلی کیاپٹلز کے خلاف 88 رنز سے شاندار جیت درج کراتے ہوئے پلے آف مرحلے میں رسائی کی اپنی امید کو برقرار رکھا ہے۔ ڈیوڈ وارنر (66 رنز) کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر 219/2 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ مین آف دی میچ وردھیمان ساہا نے 45 گیندوں میں 87 کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا بڑا اسکور یقینی بنایا۔ جوابی اننگز میں شریاس ایئر زیرقیادت دہلی ٹیم جو پوائنٹس ٹیبل میں اچھی پوزیشن کی حامل ہے، آج بری طرح ناکام ہوئی۔ دہلی 19 اوورس میں 131 پر آل آوٹ ہوگئی۔ اس جیت پر حیدرآباد کے مثبت نٹ ریٹ کیساتھ 10 پوائنٹس ہوگئے۔