ممبئی ۔14؍ستمبر ( ایجنسیز )بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے آج کل بننے والی رومانوی اور مزاحیہ فلموںپر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی اداکارہ طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں، وہ نئی فلم ’وائب‘ میں اداکار کنال کھیمو کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گیجو‘ 18 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پریتی زنٹا نے کہا کہ آج کل فلموں میںگہرائی، محبت اور حقیقی جذبات کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ وہ آج کی فلموں کو مکمل طور پر تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہی۔ دیگر شعبوں میں خوبصورت فلمیں بن رہی ہیں۔51 سالہ اداکارہ نے خواہش ظاہر کی کہ آج کے دور میں ایک اچھی اور خوبصورت رومانوی مزاحیہ فلمیںضرور بننی چاہیے۔