آر ایس ایس کاگو ا میں قومی کوارڈنیشن اجلاس

,

   

سر سنچالک موہن بھگوات 2-7جنوری کے دوران گوا میں رہیں گے
نئی دہلی۔ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)اپنے عہدیداروں‘ ملحقہ تنظیموں اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ساتھ گوا میں 5-6جنوری کے دوران ایک کوراڈنیشن اجلاس رکھے گا۔

اسی سال ستمبر میں رائے پور(چھتیس گڑھ) میں اپنے کل ہند ایکزیکٹیو اجلاس میں اٹھائے گئے اور زیربحث ائے معاملات کی پیش رفت کا راشٹرہ سیوم سیوک سنگھ جائزہ لے گا۔

اس اجلاس میں آر ایس ایس سرسنچالک موہن بھگوات‘ سرکاریاوہ دتاتریہ ہوسابلے‘ وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) سکریٹری جنرل ملند پرانڈے‘ اکھل بھارتیہ ویدیارتھی پریشد (اے بی وی پی) قومی آرگنائزنگ سکریٹری آشیش چوہان‘ بی سریندران اورسنگھ کے قومی سطح کے عہدیداران شرکت کریں گے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیمی) بی ایل سنتوش میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ودیابھارتی‘ بھارتیہ کسان سنگھ او رجیسے تنظیموں کے عہدیدارن اور دیگر بھی اس کوارڈنیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آر ایس ایس کے بموجب سر سنچالک موہن بھگوات 2-7جنوری کے دوران گوا میں رہیں گے۔

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچارپرمکھ سنیل امبیڈکر نے ایک بیان میں کہاکہ گذشتہ ستمبرمیں چھتیس گڑھ کے درالحکومت رائے پور میں سنگھ کی ایک جامع آل انڈیا کوارڈنیشن میٹنگ ہوئی تھی جس میں مختلف پروگراموں کافیصلہ کیاگیاتھا۔

اب جنوری 5-6کے درمیان گوا میں چھتیس گڑھ اجلاس کاجائزہ لینے کے لئے منعقد کی جارہی ہے۔امبیڈ کر نے کہاکہ سرسنچالک موہن بھگوات 7جنوری کے روز مقامی والینٹرس کی رہنمائی کریں گے۔