آر بی آئی کے بیان سے پہلے سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ گرا

   

ممبئی، 7 اکتوبر (یو این آئی) مالیاتی پالیسی پر ریزرو بینک آف انڈیا کے بیان سے پہلے بدھ کو ملکی حصص بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ سینسیکس 102.43 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 72,965.38 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 444.27 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 72,676.52 پوائنٹس پر تھا۔ ریزرو بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کی 3 روزہ میٹنگ کے بعد آج بیان جاری کیا جانا ہے ۔ اس سے پہلے بازار میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے ۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 اشاریہ 85.65 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,690.45 پوائنٹس پر کھلا۔
کانگریس کی جانب سے ظہرانے پر اپوزیشن قائدین راہول اور پرینکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔
یو پی آئی پر معمولی فیس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوگا:ملہوترا
ممبئی، 7 اکتوبر (یواین آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ یو پی آئی لین دین پر معمولی فیس لگانے سے اس پر کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ملہوترا نے کہا کہ فی الحال یو پی آئی لین دین کے اعداد و شمار میں کوئی کمی نہیں دکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ معمولی فیس کا کوئی خاص اثر ہوگا۔ آنے والی 15 اکتوبر سے مرچنٹ کے طور پر رجسٹرڈ یو پی آئی کھاتوں میں دو ہزار روپے سے زیادہ کے لین دین پر 0.4 فیصد مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) لگے گا۔ حکومت نے تاہم واضح کیا ہے کہ ذاتی کھاتوں سے ذاتی کھاتوں میں کیے گئے لین دین پر کوئی ایم ڈی آر نہیں لگے گا۔
روپے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آر بی آئی گورنر نے کہا کہ کئی رپورٹوں کے مطابق روپیہ اس وقت اپنی حقیقی قدر سے کم سطح پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی اپنے موقف پر قائم ہے کہ جب بھی کرنسی مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ آئے گا مرکزی بینک مداخلت کرے گا۔