Friday , August 23 2019

آندھراپردیش: خزانہ چکر میں تین لوگو ں کی بلی، اننت پور میں دل دہلادینے والاواقعہ

Photo: ANI

اننت پور: ض لع کی ایک مندر میں گذشتہ روز دو خواتین ایک مرد کی لاشیں دستیاب ہوئیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خزانہ کے لالچ میں ان لوگوں کی بلی چڑھائی گئی ہے۔ یہ واقعہ اننت پور ضلع کے کناکل منڈل کے کورتی کوٹہ علاقہ کی ایک مندرمیں پیش آیا۔ متوفین کی شناخت شیورام ریڈی، کملامااورستیہ لکشمی بتایا گیا ہے۔ ان لوگو ں کے گلے کٹے ہوئے تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ قدیم شیوالیم مندر کو منہدم کر کے نئی مندر تعمیر کی جارہی تھی۔

صبح جب مندر میں پوجا کیلئے لوگ آنے لگے تو یہاں ان تینو ں کی نعشیں پائی گئی۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دیدی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کادیری رورل سرکل انسپکٹر مدھو نے بتایا کہ ہمیں اس کے پیچھے بلی چڑھائے جانے کا شبہ ہے۔ ہم اس کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہے ہیں۔ ہم نے ایک قتل کا معاملہ درج کرلیاہے۔ انہو ں نے کہا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے شیورام کو قتل کیا گیا۔ ہم ڈاگ اسکواڈ کی مدد بھی حاصل کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT