آندھراپردیش: عاشق نے معشوقہ کے گھر چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔

کرنول: کرنول ضلع کے نندیال گاؤں کے سلیم نگر میں ایک عاشق نے معشوقہ کے گھر سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت سنی مہیت سے کی گئی ہے۔ سنی کی معشوقہ کے والد نے سنی کے خلاف ان کی لڑکی کو اغواء کرنے کا الزام میں ایک شکایت درج کروائی تھی۔ اس الزام سے دلبرادشتہ سنی نے آج معشوقہ کے گھر پہنچ کر چھلانگ لگادی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ سنی مہیت انٹر سال دوم کا طالب علم تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT