اترپردیش: جہیز میں موٹر کار نہ دینے پر شادی کے ایک گھنٹہ بعد طلاق

,

   

آگرہ: ریاست اترپردیش کے آگرہ شہر میں نہایت افسوس ناک معاملہ پیش آیا۔ جہا ں ایک دلہے نے شادی کے محض ایک گھنٹہ بعد دلہن کو تین طلاق دیدیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ در ج کرلیا ہے۔

ٹائمس آف انڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ندیم نامی ایک شخص جو ریاست راجستھان کے دھول پور کے متوطن بتایا گیا ہے وہ آگرہ کو باراتیوں سمیت 26سالہ روبی سے شادی رچانے آیا۔ اس کے مقامی قاضی نے نکاح کی کارروائی مکمل کی۔ اس کے صرف ایک گھنٹہ بعد ندیم نے اپنی دلہن روبی کو تین طلاق دیدی کیونکہ ندیم نے جہیز میں موٹر کا ر کی مانگ کی تھی جسے دلہن والے پوری نہ کرسکے۔“

روبی کے بھائی عامر نے میڈیا سے با تک کرتے ہوئے بتایا کہ دلہے ندیم کے رشتہ داروں نے نہ صرف ہماری بے عزتی کی بلکہ ان لوگوں نے ہمارے اوپر پتھر بھی پھینکیں جس کے بعد ہم نے پولیس کو طلب کیا۔“ پولیس کے مطابق دلہن روبی کی والدہ کی شکایت پر ندیم اور دیگر 8افراد کے خلاف جہیز ہراسانی اور فتنہ فساد کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا۔ روبی اپنے والد کی سات لڑکیو ں میں سے تیسری نمبر کی لڑکی ہے، اور وہ ایک مقامی خانگی اسپتال میں ملازمہ ہے۔ پولیس اعلی عہدیدار پراوین کمار نے بتایا کہ ہم اس معاملہ میں مزید تحقیق کررہے ہیں اس کے بعد ہی ہم اصل ملزم او راس کے رشتہ داروں کو گرفتار کریں گے۔