دہلی اور اطراف کے علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے
نئی دہلی 6 اکٹوبر ( ایجنسیز ) اترکھنڈ کے چمولی ضلع میں منگل کی رات 10.20 بجے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ اس زلزلہ کی شدت زلزلہ پیما پر 4.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کے جھٹکے دارالحکومت دہلی اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔ نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی کی جانب سے زلزلہ کی توثیق کی گئی ہے ۔ کئی افراد نے سوشیل میڈیا پر بھی زلزلہ کی یاطلاع دی جبکہ کچھ نے جھٹکے محسوس کئے جانے کے شبہات ظاہر کئے ۔ جنوبی دہلی کے صفدر جنگ علاقہ کے ایک شخص نے اطلاع دی کہ اسے اپنی کرسی کھسکتی ہوئی محسوس ہوئی تھی ۔ سوشیل میڈیا پر اس تعلق سے کئی تبصرے بھی کئے گئے ۔کہا گیا ہے کہ آج ہی دن میں آسام کے ناگاوں ضلع میں بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا اور اس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی ۔