اسرائیلیوں نے مسجد الاقصی پردھاوا بول دیا

   

یروشلم۔ 13 اکتوبر (یو این آئی) فلسطینی سرزمین پر قابض 130 سے زائد اسرائیلیوں نے مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ فلسطین انتظامیہ کے ماتحت ’القدس گورنر دفتر‘ نیبتایا کہ اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں 133فراد پرمشتمل انتہا پسند گروہ نے براستہ بابِ مغاربہ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوا اور اشتعال انگیز گشت کیا اور مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔