ممبئی۔ ادکارہ ششانت سنگھ کے لئے اعجاز خا ن نے انصاف کی مانگ کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر انہوں نے لکھا کہ ”پچھلے37دنوں سے وہی چہرہ میرے ذہن اور آنکھوں کے سامنے باربار آرہا ہے“۔
انہوں نے متوفی اداکار کے ساتھ لی ہوئی اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی اور کنگانہ کی مہم کی حمایت کے لئے اپنے ہاتھ بڑھائے ہیں
For the last 37 days the same face has been coming to my mind, in front of my eyes again and again!!!!#SushantSingRajput #justiceforsushantsinghrajaput #Ajazkhan #NationstandWithKangana #SushantSinghRajput pic.twitter.com/LMYl9qo79p
— Ajaz Khan (@AjazkhanActor) July 20, 2020
کنگاناراناوت
جب سے راجپوت نے خودکشی کی ہے‘ اداکارہ کنگانا رانا وت نوجوان اداکار کے ساتھ انصاف کے لئے آواز اٹھارہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ریہا چکربروتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اداکار کی موت کی سی بی ائی جانچ کرنے کی درخواست کی تھی
ایس آر کے‘ عامر اور سلمان کو سوامی کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اعجازکا ردعمل
قبل ازیں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے شاہ رخ خان’عامر خان او رسلمان خان کو راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔
جولائی 10کے روز سوامی نے سوال کیاتھا کہ ”بالی ووڈ کے تین بڑے مسخرے سلمان خان‘ شاہ رخ خان اورعامر خان کیوں ششانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر خاموش ہیں؟“
Are the three musketeers of Bollywood Salman Khan, Sharukh Khan and Aamir Khan silent on so called suicide of Sushant Rajput ?
— Subramanian Swamy (@Swamy39) July 10, 2020
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعجاز خان نے ٹوئٹ کیاکہ”اب یہ بتاؤکے وکاس دوبئے پر زندگی پر کون فلم بنائے گا؟؟؟“
Ab ye batao ke VIKAS DUBY ki life BIOGRAPHY movie kaun banane wala hai??? https://t.co/6EFGv84YIT
— Ajaz Khan (@AjazkhanActor) July 10, 2020
ششانت سنگھ راجپوت کی موت
ششانت سنگھ راجپوت نے باندرہ میں 14جون کے روز اپنے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔
ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہہ پھانسی کی وجہہ سے گھٹن بتائی گئی ہے