Thursday , July 2 2020

اعظم المشائخ حضرت سید اعظم علی صوفی کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد ۔یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ جگر کوشہ غوث الاعظم عالم شریعت ، پیر طریقت ، اعظم المشائخ، مصباح المفسر حضرت علامہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی اعظم الحسنی والحسینی قادری نے 25 جون جمعرات کو 11 بجے شب بعمر 91 سال وصال حق فرمایا ۔ نماز جنازہ 26 جون کو بعد نماز جمعہ مسجد ایوان صوفی اعظم شاہین نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین خانقاہ ایوان صوفی اعظم میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان مولانا سید شاہ احمد علی صوفی قادری پیر پاشاہ ، مولانا سید محمد علی صوفی قادری درویش پاشاہ ، مولانا سید مصطفے علی صوفی قادری ، سعید پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر حافظ سید مرتضی صوفی قادری حیدر پاشاہ اور مولانا سید مجتبی علی صوفی قادری شبیر پاشاہ شامل ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے 9676835015 ، 9618081057، 8885562636، 9440786615، 9989704786 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT