امریکہ میں روزگار کے بہترین مواقع، ترک ملازمت کے بعد روزگار میں اضافہ

   

حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) مواقع فراہم کرنے والے ملک امریکہ میں روزگار کیلئے بہترین مواقع پیدا ہوگئے ہیں ۔ مارکٹ میں ایک کروڑ 40 لاکھ ملازمتوں کا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم جاریہ سال اگسٹ کے مقابل یہ تعداد کم ہی پائی جاتی ہے چونکہ اگسٹ میں ایک کروڑ 60 لاکھ اوپننگس پائے جاتے تھے ۔ امریکہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع کی وجوہات کچھ اس طرح ہیں۔ جہاں اس ملک میں روزگار کے مواقع کھل گئے ہیں تو وہیں ملازمتوں کو ترک کرنے والوں کی تعداد نے بھی اپنا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ستمبر میں 44 لاکھ افراد نے اپنے روزگار کو خیرباد کہا جو جملہ ملازمتوں کا 3 فیصد رہا۔ جبکہ اگسٹ میں 48 لاکھ افراد نے ملازمت ترک کردی تھی لیکن ملازمتوں کے مواقع ترک کرنے والوں کی تعداد سے دگنی پائی جاتی ہے۔ نئی ملازمتوں کو حاصل کرنے والے بھی ملازمتوں کو چھوڑرہے ہیں جس کی وجہ زائد از تنخواہ ، ادارے بدلنے کا رجحان، خاطر خواہ آمدنی، عوام میں زیادہ خرچ کرنے کی عادت ، ملک کی معاشی حالت کو مستحکم اور بہتر ہونے کے سبب بڑی کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران امیزان کمپنی نے مستقل تقررات کی بنیاد پر ایک لاکھ 25 ہزر افراد ڈرائیورس، گودام مزدوروں کی ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں فی گھنٹہ 18 تا 22 ڈالرس ادا کرنے کے ساتھ 3 ہزار ڈالرس بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری ادارہ یو پی ایس نے بھی ایک لاکھ افراد کے تقررات کا اعلان کیا ہے۔ع