Sunday , May 31 2020

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( راست ) : جناب شیخ عبدالقادر ، موظف سینئیر اکاونٹنٹ اے جی آفس کا طویل علالت کے بعد پیر 18 مئی کو کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر بڑی مسجد ، فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9989193963 ۔ 9849853864 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد بن قریشی ولد جناب محمد قاسم قریشی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 18 مئی کو بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز فجر ادا کی گئی اور مسجد پیارو میاں ، مصری گنج سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 7995910815 ۔ 9948306903 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( راست ) : الحاجہ احمد النساء بیگم زوجہ جناب سید کرامت علی مقیم نیویارک امریکہ کا 18 مئی پیر کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا ۔ سید کرامت علی قبل ازیں امریکن قونصلیٹ جدہ میں ملازم تھے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 001-5168843865 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ میر مومن علی خاں عرف معراج ساکن حافظ بابا نگر ولد جناب صاحبزادہ میر عثمان علی خاں مرحوم کا منگل 19 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حافظ بابا نگر کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ وہ جناب مرزا محمد اسحاق بیگ ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر مرحوم کے داماد اور جناب مرزا ساجد بیگ بلڈر کے بہنوئی تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9246348783 پر بط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT