Tuesday , August 11 2020

انتقال

حیدرآباد : جناب شیخ محبوب ملتانی ولد الحاج محمد مشائخ مرحوم موظف محکمہ مارکیٹنگ کا آج صبح مختصر علالت کے بعد بہ عمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ بڑے بھائی جناب خواجہ معین الدین موظف محکمہ مارکیٹنگ دو دختران اور دیگر افراد خاندان شامل ہیں ۔ جناب شیخ محبوب ملتانی کی چھوٹی ہمشیرہ کا دو یوم قبل انتقال ہوا تھا ۔ مرحوم محمد مبشر الدین خرم اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست کے چھوٹے مامو ہوتے ہیں۔ مرحوم کا تعلق شہر کی کئی ملی و سماجی تنظیموں سے رہا ہے ۔ نماز جنازہ مسجد مالن بی صاحبہ معین باغ فتح نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا ضیا الدین نے پڑھائی ۔ تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390560565 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب شیخ عبدالقادر ولد جناب محبوب علی مرحوم ساکن فیروز گاندھی نگر ، وجئے نگر کالونی کا بہ عمر 75 سال ، 21 جنوری کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم جماعت اسلامی ہند کے سینئیر رکن تھے اور خدمت خلق میں اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر موجود ہیں ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر چنتل ورنگل میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند جناب شیخ عبدالرحیم سے 9000040425 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اکبر علی ولد جناب محمد وزیر علی مرحوم کا 21 جون بروز اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدیہ ، اسدبابا نگر ، کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین پیٹلہ برج کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 23 جون بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدیہ ، اسدبابا نگر ، کشن باغ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات 9963045646 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالمقیت ( معز ) ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم کا 21 جون اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر دبیر پورہ کوہ نور اسکول مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396306193 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ جناب محمد شرف الدین قریشی کا بعمر 60 سال اتوار 21 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عائشہ رحمت نگر یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین عقب درگاہ حضرت سونٹے پیرؒ ، یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 9 دختران اور 4 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390312004 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب محمد شریف قریشی فرزند شیخ پاشو قریشی مرحوم ساکن ہری نگر مشیر آباد کا بروز پیر 22 جون 2020 اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد مشیر آباد اور تدفین مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 12 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات 8499968742 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد مشیر آباد میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ صاحبزادی بشیر النساء بیگم زوجہ نواب مرزا زین العابدین ( نواب آف مسلی پٹنم ) دختر نواب میر لائیق علی خاں مرحوم کا بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں بعد مغرب عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391178995 ۔ 8019177837 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ فخر الدین عرف مونڈے دار میر عالم منڈی ( فخرو چچا ) ساکن یاقوت پورہ موتی نالہ کا 22 جون بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ 2 دن قبل مرحوم کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا ۔ فاتحہ سیوم آج بعد نماز عصر مسجد موتی یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 984904334 ۔ 9849308290 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد خواجہ حسین ولد مولا حسین مرحوم کا بروز پیر 22 جون کی صبح قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ناگا باولی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 جون بروز منگل بعد نماز ظہر (ریتی کی مسجد ) میں مقر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989922415 ۔ 6281440471 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عسکری حسین زوار موظف ملازم محکمہ ہیلتھ ساکن معین باغ ریاست نگر ولد جناب غلام حسین مرحوم کا 22 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر 21 جون کو 11-30 بجے دن ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 23 جون کو مرحوم کے مکان میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700157624 ۔ 9247115007 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مقبول ولد جناب سید جعفر ساکن مولا کا چھلہ کا بعمر 55 سال بعد نماز ظہر 22 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سید صاحب دبیر پورہ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ زیارت اسی مسجد میں بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897483536 ۔ 9603007252 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب آر ایس شہاب الدین (افضل ) ریٹائرڈ انجینئر ولد جناب سید ریاض الدین کا انتقال 22 جون بروز پیر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حسینی لکڑی کا پل میں ادا کی گئی ۔ زیارت بروز جمعرات مکان اے سی گارڈ لکڑی کا پل میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7032617981 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد منظور احمد ولد جناب مہتاب صاحب مرحوم سینئر رکن شوریٰ مجلس و مالک مجیب بینگلز اینڈ جیولری لاڈ بازار کا بعمر 95 سال حرکت قلب بند ہو جانے سے آج رات قریب دس بجے انتقال ہوگیا۔ تدفین آج رات قبرستان درگاہ سید شاہ راجو قتال محمد محمد الحسینی مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 8309660070، 9393000559پر ربط کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT