Sunday , November 29 2020

انتقال

٭ جناب ظہیر خان ریٹائرڈ اے ایس آئی ولد جناب محمود خان مرحوم کا طویل علالت کے بعد 28 جون 2020 ء کو انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم 30 جون کو بعد عصر مسجد علی بھائی شاستری پورم میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9030366090 یا 9885781578 پر ربط کریں۔
٭ جناب نصیر احمد ولد جناب محمد غالب کا بعمر 52 سال خانگی ہاسپٹل میں 3 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 بجے تکیہ شرف الدین صاحبؒ ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ شرف الدین صاحبؒ ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد نقل میاںؒ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347387740 یا 8688885111 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد مقصود علی محکمہ آر ٹی سی ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ ولد جناب محمد محمود علی مرحوم کا بروز جمعہ 11 بجے شب مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد وزیر النساء دبیرپورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد وزیر النساء دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9398931440 یا 8801554486 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالغفور ساگر بُک بائنڈنگ ولد محمد شریف مرحوم کا 27 جون کو ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ابراہیم یاقوت پورہ میں بعد عشاء ادا کی گئی۔ تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9581817327 پر ربط کریں۔
٭ جناب باشاہ محی الدین قادری مقتدری اقبال ساکن الجابری کالونی یاقوت پورہ ولد جناب فقیر محی الدین مرحوم کا 27 جون کی شب رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 28 جون کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ناگا باؤلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8801986888 پر یا 9177396301 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد خواجہ سلطان الدین عرف سلطان ولد جناب محمد خواجہ قطب الدین مرحوم کا بعمر 65 سال بروز اتوار 28 جون کو بوقت فجر مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سلطان نواز جنگ آغاپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دارالسلام پان منڈی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان، تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 30 جون بروز منگل مسجد سلطان نواز جنگ آغاپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9391024889 یا 7330640557 پر ربط کریں۔
٭ : محترمہ منور سلطانہ اہلیہ مولانا محمد جمیل الدین صدیقی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم پیر 29 جون بعد نماز عصر مسجد موسیٰ رضا کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 8686026062 یا 9392539698 پر ربط پیدا کریں۔
٭ جناب میر فاروق علی خاں ولد جناب میر دلدار علی خان مرحوم ساکن اسکوائر ٹاور چنچل گوڑہ کا انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ زیارت 30 جون کو مسجد حضرت سید عبداللہ شاہ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9030907926 یا 9963705376 پر ربط کریں۔
٭ ماسٹر محمد شفیع الدین ولد جناب محمد فریدالدین کا بروز ہفتہ 27 جون کو انتقال ہوگیا۔ ماسٹر شفیع نام سے مشہور تھے اور فائن آرٹس اکیڈیمی سے وابستہ رہ کر کئی ادبی و ثقافتی پروگرامس جن میں اُن کا تیار کردہ ڈانس بیلے ’’داستان گولکنڈہ‘‘ اپنی ایک تاریخ بناچکا تھا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد دھوبن آغاپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین ہائی کورٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد سمیع الدین اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9395323232 پر ربط کریں۔
٭ الحاج سید نعیم الدین ولدالحاج سید کریم الدین مرحوم 28 جون بروز اتوار قبل از نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادر باشاہؒ چھاؤنی غلام مرتضی میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 30 جون بروز منگل بعد نماز عصر مسجدقادر باشاہؒ میں مقرر ہے.تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8801570818 یا 9703113510پر ربط کریں۔
٭ جناب شرف الدین ولد جناب وہاب الدین مرحوم عمر 48 سال نیو یوسفین چکن سنٹر نامپلی مارکٹ کا بروز جمعہ بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت آزاد شاہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین عقب حضرت آزاد شاہؒ حبیب نگر پولیس کے روبرو عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم مسجد ٹیک بغدادی بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8977894634 یا 9246802972 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد عبدالمعید سینئر اکاؤنٹنٹ جدہ سی پوٹ ولد جناب محمد عبدالرشید مرحوم ساکن ماڈل ٹاؤن کالونی جہاں نما کا بعمر 64 برس کا 27 جون بروز ہفتہ اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 جون ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد قباء جہاں نما کالونی ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی اور تدفین فتح دروازہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8121228616 یا 8977174589 پر ربط کریں۔
٭ الحاج خواجہ رحمت حسن ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹر بوائز پرائمری اسکول دریچہ بواہیر کشن باغ ساکن مصری گنج ولد جناب خواجہ برکت حسن مرحوم متوطن (ظہیرآباد) کا 28 جون 2020 ء کو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین علی آباد کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد غوث الثقین میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ رفعت النساء بیگم معلمہ جی بی پی ایس بریانی شاہؒ ٹیکری بہادر پورہ منڈل کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند خواجہ تجمل حسن شامل ہیں۔ مرحوم خواجہ افتخار حسن ہیڈ ماسٹر نواب صاحب کنٹہ ہائی اسکول کے حقیقی بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7013731835 یا 9848561956 پر ربط کریں۔

٭ الحاج افضل حسین قادری اعجازی ولد جناب علی حسین مرحوم ساکن یاقوت پورہ کا 28 جون کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر بروز پیر مسجد مالن بی صاحبہ عرف ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ تدفین احاطہ بڑا قبرستان ناگا باؤلی دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 30 جون بروز منگل بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ عرف ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848040126 ، 9885128159 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT