Wednesday , August 12 2020

انتقال

حیدرآباد : جناب سید احمد پٹیل مرحوم (سرور والے پٹیل ) کی اہلیہ محترمہ اشرف النساء بیگم کا کل بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد بغدادی عیدگاہ میدان ظہیر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین اسی احاطہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، سید وقار احمد ریٹائرڈ وی آر او کی والدہ ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد بغدادی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490640176 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد تاج الدین ساکن وارث گوڑہ عقب مسجد کوثر کا 2 جولائی 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد عشاء چلکل گوڑہ سکندرآباد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396250855 ۔ 9966299759 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حیدر علی ولد جناب محمد محبوب علی مرحوم کا 2 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد عرفات ، ایس آر ٹی کالونی ، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346669799 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالنعیم خاں موظف محکمہ پولیس ولد جناب محمد حبیب خان مرحوم ساکن چھاونی نادے علی بیگ یاقوت پورہ کا بروز جمعرات 2 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ریتی کی مسجد مالن بی صاحبہ بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 4 جولائی بعد نماز عصر ریتی کی مسجد مالن بی صاحبہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686777869 ۔ 9849925805 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر داؤد علی خاں ابن نواب میر داؤد علی خاں کا انتقال 2 جولائی کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین آبائی قبرستان مقبرہ نواب اعتصام الملک واقع جامباغ دارالشفاء 3 جولائی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 5 جولائی کو ایک بجے دن طوس عاشور خانہ حضرت قمر بنی ہاشم کمال یار جنگ لین منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981916693 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اقبال الدین واٹر ورکس انسپکٹر ولد جناب محمد جمال الدین مرحوم ساکن چنچل گوڑہ نئی سڑک کا 2 جولائی کو مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء کمیلہ کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین ناگا بالی بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر کمیلہ کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885096168 ۔ 9866102551 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید کریم الدین موظف ملازم بی ایچ ای ایل ولد جناب سید حامد الدین مرحوم ساکن کمان محمد شکور فتح دروازہ کا 2 جولائی کو بعد عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد محمد شکور میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ عبداللہ بن علی بیرون غازی بنڈہ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9640647861 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عزیز النساء بیگم زوجہ جناب محمد یوسف الدین مرحوم ایڈوکیٹ بنت جناب سید شاہ محمد قادری مرحوم کا بروز جمعہ 3 جولائی کو صبح 10 بجے مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074698441 ۔ 9246571542 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید بشارت علی رضوی ابن سید رضا مصطفی علی رضوی مرحوم کا بعمر 71 سال بروز جمعرات 2 جولائی 2020 کو انتقال ہوگیا اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 4 جولائی کو 5 ساعت شام بارگاہ حضرت قاسم ، یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346244571 ۔ 6303024044 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نور الحسن صدیقی عرف راشد ولد جناب محمد محی الدین پاشاہ صدیقی مرحوم کا بعمر 51 سال ، 2 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مغل فقیر کاتکیہ مصری گنج کی مسجد میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین بھی وہیں قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت اسی مسجد میں 4 جولائی بروز ہفتہ بعدنماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8142235737 ۔ 9849398167 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ منیر الدین ولد جناب خواجہ صمصام الدین مرحوم ساکن نامپلی احاطہ درگاہ شاہ خاموشؒ ( حال مقیم ریڈہلز ) کا چہارشنبہ یکم جولائی کی شب انتقال ہوگیا ۔ تدفین احاطہ درگاہ نور الدین شاہؒ کے علاقہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639749677 ۔ 9985641802 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد جمیل احمد انصاری سینئیر ایڈوکیٹ ولد جناب محمد برکات احمد انصاری ساکن حیدر گوڑہ بشیر باغ کا 2 جولائی کی صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ احاطہ قادری باغ قبرستان عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985517580 ۔ 9246122221 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عظیم الدین فرزند جناب محمد یوسف الدین ( وائی اے ٹریڈرس ) رضوان کالونی شاستری پورم کا مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد فردوس امجد الدولہ باغ میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ اہلیہ ، دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم مسجد فردوس امجدالدولہ باغ میں بروز اتوار بعد عصر5 جولائی کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6305117098 پر ربط کریں۔
٭٭ حضرت سید شاہ عزیز الحق قادری کی اہلیہ محترمہ پروین فاطمہ کا 3 جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت آزاد شاہ ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت آزاد شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر درگاہ حضرت آزاد شاہؒ حبیب نگر نامپلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948040605 ۔ 9948150640 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حور النساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالستار مرحوم ساکن قاضی پورہ دانی کا باغ کا 3 جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد عبداللہ شاہ ولی ( درگاہ ) شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 5 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد تاج قاضی پورہ دانی کا باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849022495 ۔ 9866338461 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رحیمہ بیگم بنت جناب محمد عبدالقیوم مرحوم پولیس پٹیل توند پلی شمس آباد زوجہ جناب سید ابراہیم مرحوم موظف الیکٹریسٹی بورڈ ساکن اجنتا کالونی ریس کورس روڈ قدیم ملک پیٹ کا جمعہ 3 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان سید ارشد ، سید جاوید حال مقیم ریاض سعودی عرب اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801847212 پر ربط کریں ۔۔
٭ ٭ الحاجہ رقیہ بیگم ( عرف بلقیس ) زوجہ جناب محمد الیاس کا 2جولائی 2020 بروز جمعرات معمولی علالت کے باعث بعمر 60 سال انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 4 جولائی 4 بجے شام مسجد زماں خاں شہید روپ لال بازار ، شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9291677725 یا 703229706 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد نظام الدین فاروقی کا بعمر 86 سال 3 جولائی 2020 بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزندان مسرس محمد مظفر الدین فاروقی عاصم اور محمد علیم الدین فاروقی سے بالترتیب فون نمبرات 9985420001 ۔ 8008394324 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب علی مخدوم ولد جناب شیخ مہتاب مرحوم ساکن آصف نگر ملے پلی کا آج صبح قلب پر حملے کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازعشاء مسجد محمدیہ چٹکنی پورہ دودھ باؤلی میں ادا کی گئی۔ تدفین تکیہ حمدو میاں میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار اسی مسجد میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9701471400 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ثنا اللہ ولد جناب محمد مظہر اللہ مرحوم کا بعمر 44 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4جولائی بروزہفتہ بعد ظہر جامع مسجد فرسٹ لانسر سید احمد بادپا ؒ میںادا کی جائے گی اور تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8125916950 یا 9885422681 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید عیسیٰ ولد جناب سید صالح مرحوم کا بعمر 90سال 3 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء رحمانی مسجد اے سی گارڈ س میں ادا کی گئی اور تدفین خیریت آبادکے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9885180789 یا 9849196789 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔ محترمہ شہزادی کلیم اللہ، اہلیہ جناب سید یوسف کلیم اللہ مرحوم، سابق بیگم ٹیچر ہولی میری ہائی اسکول کا 2جولائی کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں فرزند ذکی اور دختران غزالہ و ترنم شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مرحومہ کے بھائی سلیم سے فون نمبر 9849105116 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT