Wednesday , August 12 2020

انتقال

حیدرآباد۔ حضرت سید شاہ محمد محمدالحسینی سجادہ نشین قطب الاقطاب حضرت جلال الدین حسینی المعروف چندہ حسینی گوگی شریف کی والدہ ماجدہ کی مختصر علالت کے بعد بروز ہفتہ 4 جولائی کی ابتدائی ساعتوں میں روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ نماز جنازہ 4 جولائی بعد نماز عصر احاطہ شرگاہ حضرت چندہ حسینی ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف حضرت چندہ حسینی ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 6 جولائی بعد نماز فجر احاطہ درگاہ شریف میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار لڑکے سید محمد محمدالحسینی سجادہ نشین گوگی شریف، سید شاہ یوسف حسینی ، سید شاہ احمد حسینی سید شاہ فیض پاشاہ حسینی اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9008189123 یا 9916202455 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید شاہ احتشام الحق قادری آفس اسسٹنٹ ای این ٹی ہاسپٹل کی اہلیہ محترمہ کا مختصر سی علالت کے باعث بروز ہفتہ صبح 8 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چھوٹی مسجد مراد نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور قبرستان فیل خانہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان، ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر چھوٹی مسجد مراد نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مرحومہ ، حافظ سید شاہ غفورالحق کی بہو اور مولانا سید شاہ انعام الحق قادری امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج کی بڑی بھاوج تھیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 8686081295 یا 9246598650 پر ربط کریں۔
٭ حاجی غوث خان ولد جناب محبوب خان مرحوم کا کل رات مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ مسجد آزار شاہ روبرو حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان آزارشاہ ( حبیب نگر ) میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9393033498 یا 9440344381 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد حبیب الرحمن ولد جناب محمد عماد الدین مرحوم کا بعمر 72 سال 4 جولائی 2020 بروز ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سیدنا ابوبکر صدیقؓ الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849384302 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد عبدالعظیم قادری ولد الحاج عبدالعزیز قادری کا روز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 4 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد ہلکٹہ شریف میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے ، دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8142220356 پر ربط کریں۔ مرحوم، مولانا خواجہ سید ابراہیم قادری چشتی ( ہلکٹہ شریف ) کے تیسرے داماد ہوتے ہیں۔
٭ جناب حسین خان ولد جناب ابراہیم خان مرحوم کا 2 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مرحوم وظیفہ یاب ملازم محکمہ بلدیہ تھے۔ مجلس زیارت 5 جولائی بروز اتوار گلستان امیرالمومنین روبرو کھیت باسلٹی مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9391278959 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد غوث ولد جناب محمد خواجہ میاں ساکن غریب نگر وقار آباد کا بعمر 47 سال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 3 جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ گنگا رام قبرستان وقار آباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین اسی مقام پر عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم5 جولائی بروز اتوار بعد نماز عصر مرحوم کے مکان پر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 91+/9959549181 یا 3416180195 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد یوسف ولد جناب محمد غلام رسول مرحوم کا یکم جولائی بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ نامپلی ٹیک کی مسجد میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین ٹیک کی مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801700055 یا 8686276312 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد اسمعیل ولد جناب محمد عبدالقدیر کا بعمر 94 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹھگی جیل میں ادا کی گئی مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9676670528 یا 6281803750 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد سردار ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم ریٹائرڈ اے ایس آئی ( سٹی پولیس حیدرآباد ) کا بہ عمر 69 سال مختصر علالت کے بعد قلب پر حملہ کے باعث ہفتہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد محمدیہ کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد محمدیہ کشن باغ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد ظہر مسجد محمدیہ کشن باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9398998324 ۔ 9398215009 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب محمد عبدالمجید موظف ملازم پنچایت راج کا چند ماہ کی علالت کے بعد بعمر 84 سال 4 جولائی 2020 کو بوقت مغرب انتقال ہوگیا۔دو دن قبل ان کی اہلیہ محترمہ طیبہ بیگم اور چھ یوم قبل فرزند حافظ محمد عبدالرزاق نوید کا انتقال ہوگیا تھا۔ پسماندگان میں فرزند ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید پارٹنر میڈیا پلس جائنٹ ایڈیٹر گواہ کے علاوہ پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر +917386458596 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد یسین مرحوم ایڈوکیٹ و منصف مجسٹریٹ ریٹائرڈ نیو ملے پلی متوطن نلگنڈہ کا ہفتہ کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد غوث الدین گھٹالہ ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9642142847 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد ناصر حسین ولد جناب محمود علی مرحوم ساکن فلک نما مدینہ کالونی کا 3 جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ3 جولائی بعد نماز جمعہ مسجد وزیر علی دودھ باؤلی چندو لال بارہ دری میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسلم جنگ پل ، دال منڈی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چادر فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 5 جولائی بعد نماز عصر مسجد بلال مدینہ کالونی جہاں نما میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9347299244 یا 6301809791 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ انور النساء زوجہ جناب محمد سراج الدین صدیقی اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ بندوبست کابروزجمعہ بوقت مغرب بعمر 94 سال انتقال ہوگا۔ تدفین آج صبح عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ ( اتوار ) بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر6305114427 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید یوسف فروٹ مرچنٹ کی اہلیہ نسرین صدیقہ کا بروز جمعرات 2 جولائی 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ جہانگیر نگر تالاب کٹہ میں ادا کی گئی۔پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393457886 پر ربط کریں۔
٭ جناب پاشاہ میاں قریشی ساکن بارکس کی اہلیہ محترمہ قمر بیگم کا 3 جولائی کو مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ بعد نماز ظہر 4 جولائی کو مسجد ابوبکر ؓ صلالہ میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے بڑے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 5 جولائی بروز اتوار مسجد ابوبکر ؓ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9542156090 یا 9963142050 پر ربط کریں۔
٭محترمہ شاہدہ ہادی زوجہ محمد عبدالہاب ہادی کا 4؍جولائی 20ء بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4بجے شام مسجد قبول پاشاہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الٰہی چادرگھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزیدتفصیلات کیلئے فون 040-24401069 / 9885171330پر ربط کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT