انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب غلام سبحانی کے بموجب جناب غلام یزدانی کمال ( دکن بک سنٹر مغل پورہ ) کی اہلیہ محترمہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صلاح الدین مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 5 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700345602 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالرحیم ولد جناب محمد عبدالکریم عرف بدر کا منگل 2 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب قطب شاہی مسجد ملک پیٹ قدیم میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ جمال الحبری قادریؒ بھونگیر میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، صدر قاضی و سجادہ نشین سرکار بھونگیر حضرت قاضی مولوی محمد فضل علی صدیقی کے داماد تھے ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 4 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی ملک پیٹ قدیم میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885237824 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید ابوالحسن جعفری ولد جناب سید محمد حسن جعفری مرحوم کا 3 جولائی رات 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کوہ قائم بارہ امام پہاڑ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8466017471 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ شاہجہاں بیگم زوجہ جناب محمد حفیظ الدین کا 2 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 جولائی بعد نماز عصر مسجد لنگر حوض میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801720042 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT