اندرا گاندھی اسپتال میں میڈیکل کالج کی تعمیر

   

نئی دہلی: دہلی کے تمام لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے دہلی حکومت دوارکا کے سیکٹر9کے اندرا گاندھی اسپتال کو ایک میڈیکل کالج تحفے میں دینے جا رہی ہے ۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہاکہ وزیر اعلی اروند کجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت تمام شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ اگلے چند سالوں میں سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ مختلف اسپتالوں کی توسیع پر کام جاری ہے ۔