ان کا کہناہے کہ این سی پی سربراہ شردپوار کے مکان پر یہ اجلاس ہوگا جس میں مستقبل کے پر وگراموں اور اتحادی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی
نئی دہلی۔ اپوزیشن کے انڈیا بلاک کی 14رکنی کوارڈنیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 13ستمبر کے روز قومی درالحکومت میں ہوگا‘ جس کی جانکاری اتوار کے روزاپوزیشن قائدین نے دی ہے۔
ان کا کہناہے کہ این سی پی سربراہ شردپوار کے مکان پر یہ اجلاس ہوگا جس میں مستقبل کے پر وگراموں اور اتحادی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی۔ بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے کا 2024کے لوک سبھا الیکشن میں متحدہ طور پر مقابلہ کرنے کے لئے دو درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کے اتحاد پرمشتمل انڈیا بلاک تشکیل دیاگیا ہے۔
ممبئی میں اپنے پچھلے اجلاس کے دوران انڈیا پارٹیوں کے قائدین نے بلاک کے مزید پروگراموں کو قطعیت دینے کے لئے ایک 14رکنی اتحادی کمیٹی قائم کی تھی۔ مذکورہ کوارڈنیشن کمیٹی اپوزیشن اتحاد میں فیصلہ سازی کے لئے سب سے بڑی کمیٹی کے طور پرکام کریگی۔
اتوار کے روز ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی نے جوکہ کوارڈنیشن کمیٹی کے ایک رکن نے دعوی کیاکہ ستمبر13کے روز جس دن میٹنگ ہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پیش ہونے کے لئے نوٹس ارسال کیاہے‘اور وزیراعظم نریندر مودی پر ایک طنز بھی کیاہے۔
بنرجی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”دہلی میں 13ستمبر کے روز انڈیا کی کوارڈنیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے‘ جس میں ایک رکن میں ہوں۔ مگر ای ڈی نے بڑی آسانی کے ساتھ مجھے ایک نوٹس ارسال کرتے ہوئے اسی روز پیش ہونے کو کہا ہے!56ؑٓٓانچ کے سینے والے کے ڈر او رخوف میں کوئی مدد نہیں کرسکتا ہے“۔
پوار او ربنرجی کے علاوہ کوارڈنیشن کمیٹی میں کانگریس کے کے سی وینو گول‘ ٹی آر بالو(ڈی ایم کے) ہیمت سورین(جے ایم ایم)‘ سنجے راؤت(شیوسینا۔ یوبی ٹی)‘ تیجسوی یادو(آر جے ڈی) راگھو چڈھا(اے اے پی)‘ جاوید علی خان(ایس پی)‘ للن سنگھ (جے ڈی یو)‘ڈی راجہ (سی پی ائی)‘عمر عبداللہ (نیشنل کانفرنس)‘ محبوبہ مفتی (پی ڈی پی) اور سی پی ایم کے ایک لیڈر اس کورڈنیشن کمیٹی میں شامل ہیں۔