اوٹکور میں امدادی چیکس کی تقسیم

   


اوٹکور ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کی حکومت نے جو فلاحی اسکیموں و وظائف کو نافذ کیا ہے وہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ،ان خیالات کا اظہار مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے اوٹکور منڈل مستقر میں آسرا وظائف کلیان لکشمی وشادی مبارک کے چیکس مستحقین میں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بتوکماں ساڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایم پی پی وائی لکشمی نرائن ریڈی،سنگل ونڈو چیرمین ایم۔بال ریڈی،ایم پی ڈی او کالپا،سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی،نائب سرپنچ عبادالرحمن،سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار، ٹی آر ایس منڈل قائدین لکشماریڈی، سدھاکر ریڈی، شیورامراج، وینکٹیش گوڑ، شیکھر ریڈی، ناصر خان، ضمیر علی، وارڈ ممبرز شیخ سمیع،محمد اسماعیل،سمیع اللہ کلوال،عبدالخالق پارٹی کارکنان کے علاوہ استفادہ کنندگان نے شرکت کی۔