ایران نے برطانوی آئیل ٹینکر کی ضبطی کا ویڈیو جاری کردیا

,

   

تہران 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ایک برطانوی پرچم والے آئیل ٹینکر کو دکھایا گیا ہے جسے ایران نے ضبط کرلیا ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسپیڈ بوٹس کو ٹینکر کے ساتھ چھوڑا جا رہا ہے اور اسکائی ماسک پہنے فوجیوں کو جن کے ہاتھوں میں مشین گن تھے ہیلی کاپٹر سے اتارا جارہا ہے ۔ یہی طریقہ کار برطانوی رائل میرینز نے بھی دو ہفتے قبل ایرانی آئیل ٹینکر کی ضبطی کے وقت اختیار کی تھی ۔